the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
عظیم تر بلدیہ ورنگل میں عہدیدار ،ملازمین ،میئر ،ڈپٹی میئر اور دیگر کو درکار جگہ فراہم ہے کیا ؟بلدیہ کی حالت کیا ہے ؟ کہتے ہوئے وزیر آئی ٹی ،پنچایت و بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ نے عہدیداروں کی سرزنش کی ۔ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راء نے بلدیہ کے پیچھے موجود احاطہ میں 1کروڑ سے نو تعمیر کردہ عمارت کا افتتاح انجام دیا ۔انہوں نے اس مو قع پر کمشنر ،ادیشنل کمشنر ،سکریٹری ،ایس ای ،سٹی پلانر ،عوامی صحت کے چامبرس کا معائنہ کیا ۔نو تعمیر کردہ عمارت سے متعلق تفصیلات کو گریٹر کمشنر سرفراز احمد نے ریاستی وزیر کے ٹی آر کو واقف کروایا ۔انہوں نے کہا کہ 80لاکھ روپیوں سے تین منزلہ عمارت اور پہلے مرحلہ کے 20لاکھ روپیوں میں گراؤنڈ فلور میں پانچ چامبرس کے کاموں کی تکمیل عمل میں لائی گئی ۔مزید دو منزلہ عمارت کے لئے ایک کروڑ



روپئے درکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میئر ، ڈپٹی میئر ،کونسل ہال ،مختلف پارٹیوں کے فلور لیڈرس ،کارپوریٹرس ویٹنگ ہال کے لئے 80لاکھ روپؤں سے سلاب ڈالا گیا ہے ۔انہوں نے ریاستی وزیر سے کہا کہ جملہ کاموں کی تکمیل کے لئے مزید 1کروڑ 20لاکھ روپؤں کی ضرورت ہے ۔ریاستی وزیر نے نوتعمیر شدہ بلڈنگ کی تعریف کی ۔اس موقع پر گریٹر میونسپل کارپوریشن کمشنر سرفراز احمد ،ورنگل ویسٹ ایم ایل اے ونئے بھاسکر ،سٹی ٹی آر صدر نرنیدر ،اڈیشنل کمشنر شاہد مسعود ،سکریٹری ناگا راجو ،ڈپٹی کمشنر اندرا سینا ریڈی ،ایس ای عبدالرحمن ،سٹی پلانر اے کے ریڈی ، بلدی منیجر عباس ،اور عہدار اور ملازمین کی کثیر تعداد شریک تھی ۔اس مو قع پر بلدیہ میں کنٹراکٹ اور آؤٹ سورسنگ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ملازمین نے مسائل پر مبنی ایک یادداشت کو ریاستی وزیر کے ٹی آر کو پیش کیا ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.